18 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبۂ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آج ہونیوالے دو بم دھماکوں میں کم از کم 32 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے –

ابنا: کراچی کے حیدری شاپنگ سینٹر کے پارکنگ ایریا میں آج ہونیوالے ان دھماکوں میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 25 دیگر زخمی ہوگئے –رپورٹ کے مطابق بم ایک موٹر سائیکل اور ایک ریڑھی کے نیچے نصب کئے گئے تھے جبکہ پولیس حکام کے مطابق دھماکوں میں 8 سے10کلوگرام بارودی مواد کا استعمال کیا گیا-دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکے کی خوفناک آواز کی وجہ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے اور متعدد گاڑیاں آپس میں ٹھکرا گئی ہیں -...../169